ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی سے ملنے کے بعد شیلا دکشت نے دہلی میں ’آپ‘ سے کسی بھی طرح کے اتحاد سے کیا انکار

راہل گاندھی سے ملنے کے بعد شیلا دکشت نے دہلی میں ’آپ‘ سے کسی بھی طرح کے اتحاد سے کیا انکار

Tue, 05 Mar 2019 23:39:00    S.O. News Service

نئی دہلی،5مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کے اتحاد سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے یہ بات کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملنے کے بعد کہی ہے۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان اتحاد ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دہلی میں لوک سبھا کی سات سیٹوں میں سے تین تین پر دونوں پارٹیاں اپنے امیدوار اتارے گی۔وہیں ایک نشست شتروگھن سنہا یا یشونت سنہا کو دی جائے گی،یعنی دہلی میں نہ کانگریس بڑی نہ عام آدمی پارٹی،دونوں پارٹیاں برابر۔برابر سیٹوں پر ہی الیکشن لڑے گی۔مانا جا رہا تھا کہ شتروگھن سنہا یا یشونت سنہا میں سے کوئی ایک دونوں پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ اس درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کانگریس کی دہلی یونٹ کے رہنماؤں کے ساتھ اتحاد پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ بلائی تھی۔ذرائع کے مطابق کانگریس کی مرکزی قیادت اتحاد کے لئے تیار تھی لیکن پارٹی کی دہلی یونٹ اس کے حق میں نہیں تھی،یہی وجہ ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو درمیان میں آنا پڑا۔حالانکہ کانگریس کے دہلی یونٹ کے لیڈر پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے حق میں نہیں تھے۔اس سے پہلے خبر تھی کہ عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو اتحاد کے لئے دو فارمولہ پیش کیا ہے۔پہلے فارمولہ کے تحت آپ چاہتی ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی 6 سیٹوں پر لڑے اور کانگریس محض ایک پر۔اس صورت میں عام آدمی پارٹی پھر کہیں الیکشن نہیں لڑے گی، جہاں کانگریس ہوگی۔وہیں دوسرے فارمولہ کے تحت عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر دہلی میں کانگریس کو زیادہ سیٹیں چاہئے تو اسے پنجاب، ہریانہ جیسی ریاستوں میں سیٹ دے کر اس کی تلافی کرنی ہوگی۔ذرائع کے اس دعوے کی تصدیق اس بات سے بھی ہوتی نظر آئی عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں میں سے اب تک 6 پر ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا لیکن اس کی حکمت عملی اب دھری کی دھری رہ گئی ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ شیلا دکشت نے دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال کو زور کا جھٹکا دے دیا ہے۔
 


Share: